اداکارہ ماہی گل کی فلم”گینگ آف گھوسٹس“کا ڈائیلاگ پروموز بھی جاری

پیر 17 مارچ 2014 12:51

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء)بالی وو ڈ اداکار شرمن جوشی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہی گل کی ہارر کامیڈی فلم”گینگ آف گھوسٹس“کے ٹریلر کے بعد ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ستیش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے گھر کے گر د گھومتی ہے جہاں بھوتوں کا بسیرا ہے جسے گرا کر شاپنگ مال بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھوت بھی اس گھر کو اپنا مسکن سمجھ کر چھوڑنے سے انکاری ہیں اور ضد پر ڈٹے ہوئے ہیں،اب بھوتوں اور انسانوں کی جنگ میں جیت کس کی ہوئی یہ جاننے کے لئے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔بھرپورکامیڈی اور خوف کے حسین امتزاج پر مبنی اس فلم میں انوپم کھیر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جسے رواں برس 21 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنا دیا جائے گا۔