الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے درخواستوں کے بغیر ہی ڈرامہ پروڈیوسروں کی فہرست جاری کر دی

پیر 17 مارچ 2014 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) الحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ نے درخواستوں کے بغیر ہی ڈراراشد پروڈیوسروں کی فہرست جاری کر دی۔جن پروڈیوسروں کی درخواستوں کو پانچ سال گزر چکے ہیں ان کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ جن پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے درخواستیں بھی جمع نہیں امہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں غیور اختر( مرحوم ) ، اورنگ زیب لغاری ، حسن مراد ، انور علی ، جاوید کوڈو ، عارفہ صدیقی ، روحی بانو ، نعیم کشمیری ، ناصر نقوی شامل ہیں جبکہ الحمرا ہال llمیں افضال احمد ، فردوس جمال ، عابد کشمیری ، منیر نادر ، ارشد ملک ، راشد محمود ، عرفان کھوسٹ ، مسعود اختر ، منیر افتخار حیدر اور رشید علی شامل ہیں ۔

پرانی درخواستیں دینے والے پروڈیوسروں نے الحمرا آرٹس کونسل کی نا انصافی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹس کونسل فنکاروں کا ادارہ ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جن پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے انہوں نے درخواستیں بھی جمع نہیں کروائیں مگر ہمارا حق چھین کر ان کو دے دیا گیا جو سراسر ظلم ہے ۔ اس حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز ذوالفقار ذلفی نے کہا کہ جن ڈرامہ پروڈیوسروں کو ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی وہ ہمارے سینئر اداکار ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک الحمرا میں خدمات انجام دیں اور اس کی منظوری ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے دی ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو اسکا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :