اکبربگٹی قتل کیس: ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری
پیر 17 مارچ 2014 11:14
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس میں مرکزی ملزم پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
(جاری ہے)
نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جج طارق انور کاسی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کی،اس موقع پر عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاواور سابق صوبائِی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی موجود تھے،عدالت نے کیس میں آفتاب شیرپاو اور شعیب نوشیروانی کی دائر کردہ ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
دوسری جانب عدالت نے کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے عدالت سے مسلسل غیرحاضری کی بناء پر متعلقہ حکام کو ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کا حکم دے یا اور کیس کی سماعت سات اپریل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے چار بار پراڈکشن آرڈر جاری کئے جاچکے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.