ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم قرار، پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کی تحقیقات کا حکم

پیر 17 مارچ 2014 11:14

ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم قرار، پرویز اشرف کے داماد کی تقرری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں کی جانے والی 238خلاف قانون تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو راجا پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں 238 تقرریاں کالعدم قرار دیتے ہوئے خالی اسامیوں پر قواعد و ضوابط اور کوٹے کو مدنظر رکھ کر بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ادارے میں تقرریوں کے ذمہ دار چئیرمین ای او بی آئی ہوں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق کی تقرری کے معاملے کی ایک ماہ میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔