دھرم شالہ پرحملہ گڑھی خدابخش پرحملہ ہے ،بلاول بھٹو

اتوار 16 مارچ 2014 22:08

دھرم شالہ پرحملہ گڑھی خدابخش پرحملہ ہے ،بلاول بھٹو

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں دھرم شالہ پرحملے کو گڑھی خدابخش پرحملہ قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے افسوسناک واقعہ پرٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے لاڑکانہ واقعہ کو گہری سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ دھرم شالہ پرحملہ گڑھی خدابخش پرحملے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا نثارکھوڑو، گیان چند ایسرانی دیگرنے لاڑکانہ واقعہ کوفسادات بھڑکانے کی سازش قراردیا ہے صوبائی وزرا کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :