تھر کے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بھر پور مدد کی جا ئیگی، مولانا فضل الرحمن ،حکومتی سست روی کے باعث تھر کے عوام قحط اور خشک سالی سے متاثر ہو ئے ،بر وقت امداد فراہم نہ کرنے پر مشکلات میں اضافہ ہوا، سربراہ جے یو آئی (ف)

اتوار 16 مارچ 2014 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے سر بر اہ اور قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چےئر مین مو لانا فضل الر حمن نے تھر میں خشک سالی پر حکومتی عدم تو جہی پر انتہا ئی تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تھر کے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی بھر پور مدد کی جا ئیگی اس حوالے سے پورے ملک میں کا رکنا ن کو امدادی سر گرمیاں تیز کر نے کی ہدایا ت جا ری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے جے یو آئی کے رفاہی ادارے الخیر ٹرسٹ (العالمی) کے تحت تھر کے متاثرہ خاندانوں کیلئے مزید چا ر ٹرک امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر ٹرسٹ کے چےئر مین حاجی محمد ادریس سے ٹیلیفون پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ٹرسٹ کے معاون چےئرمین محمد طاہر انصاری اور انفا رمیشن سیکر یٹری مشتا ق الرحمن زاہد بھی موجود تھے ٹرسٹ کے چےئرمین نے مو لا نا فضل الرحمن کو امدادی سر گر میوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سست روی کے باعث تھر کے عوام قحط اور خشک سالی سے متاثر ہو ئے بر وقت امداد فراہم نہ کرنے پر اُنکی مشکلات میں اضافہ ہوا اور بچوں کی ہلا کتیں ہو ئیں انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز رنگ و نسل پو ری قوم کو تھر کے متاثرہ بھا ئیو ں کی مدد کیلئے میدان عمل میں آنا چاہیے تاکہ فوری طور پر انہیں ریلیف مل سکے تھر کے عوام کی مدد صرف صوبائی حکو مت نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ فریضہ ہے اس حوالے سے مخیر حضرات سے خصوصی طورپر اپیل کر تا ہوں کہ وہ اپنے مشکل زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کے رفاہی ادارے الخیر ٹرسٹ نے اول روز سے امدادی سر گرمیاں جا ری رکھی ہو ئی ہیں اور پورے ملک میں کا رکنا ن کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ہنگا می امدادی مہم تیز کر دیں اور امدادی اشیا ء الخیر ٹرسٹ کی ریلیف کیمپ میں بھیجیں جہاں سے تسلسل کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو فراہمی جا ری ہے ۔