کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 60ملزمان گرفتار، رینجرز کا الیاس گوٹھ میں آپریشن، مشتبہ افراد گرفتار،آپریشن کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے، آپریشن جرائم پیشہ اور گینگ وار ملزمان کیخلاف کیا جارہا ہے،ترجمان رینجرز ک

اتوار 16 مارچ 2014 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے متعدد علاقوں میں کارروائی کرکے ساٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گذری پولیس کا بھی مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایسٹ زون پولیس نے متعدد علاقوں میں کارروائی کرکے 47افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی ملا ہے۔موسی لین میں رینجرز نے چھاپے کے دوران تین ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ لیاقت آباد الیاس گوٹھ میں رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن میں 300 اہلکاروں نے حصہ لیا۔علاقے کی ناکہ بندی کے دوران مسلح ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،زخمی حملہ آور کا نام راشد ہے،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ فائرنگ کرنے والے کچھ ملزمان فرار بھی ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ اور گینگ وار ملزمان کے خلاف کیا جارہا ہے، علاقے سے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد علاقہ کی خواتین نے نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افراد بیگناہ ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ رینجرز نے زیر حراست کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :