وفاقی دارالحکومت میں 15اپریل سے نیا سکیورٹی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے‘ چوہدری نثار علی ،سکیورٹی کیلئے رینجرز کو اضافی ذمے داریاں سونپی جائینگی ، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ پٹرولنگ نظام شروع کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ
اتوار 16 مارچ 2014 19:55
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 15اپریل سے نیا سکیورٹی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے مطابق دارالحکومت کی سکیورٹی کے لیے رینجرز کو اضافی ذمے داریاں سونپی جا رہی ہیں، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ پٹرولنگ نظام شروع کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ نئے سکیورٹی نظام کے تحت ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی وفاقی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، پولیس کو ایلیٹ فورس کی طرز کی تربیت دی جائے گی اور وفاقی پولیس کے گشت کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
وزیرداخلہ نے حکام کو ہدایت دی کہ نئی آپریشنل حکمت عملی اسلام آباد کی گلیوں میں نظر آنی چاہیے ۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے جو لوگ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں انہیں فورا برطرف کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے والے افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
پاکستان میں حج آپریشن کے آغاز کی تاریخ کا اعلان
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت تو دور ، بیٹھا بھی نہیں جاسکتا
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.