ملک کو نظریاتی و فکری طور پرنقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،حافظ سعید،پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں ،نظریہ پاکستان کے احیاء کیلئے ملک گیرمہم چلارہے ہیں،23مارچ کو ملک بھرمیں نظریہ پاکستان مارچ منعقد ہونگے،تھرکے قحط سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں،پوری قوم تھرپارکرکے متاثرین کی مدد کیلئے اسلامی اخوت وجذبہ کے تحت آگے بڑھے،امیرجماعت الدعوة کامیلسی میں خطاب

اتوار 16 مارچ 2014 18:35

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعیدنے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کو نظریاتی و فکری طور پرنقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں ۔نظریہ پاکستان کے احیاء کیلئے ملک گیرمہم چلارہے ہیں۔

23مارچ کو ملک بھرمیں نظریہ پاکستان مارچ منعقد ہونگے۔تھرکے قحط سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں۔پوری قوم تھرپارکرکے متاثرین کی مدد کیلئے اسلامی اخوت وجذبہ کے تحت آگے بڑھے۔وہ گزشتہ روزمیلسی کے مقامی میرج ہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرورکرز کنونشن سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی،مولانا سیف اللہ خالد،مولانا نصرجاوید،امیرجماعة الدعوة وہاڑی راناشفیق الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمدسعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اورمنظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔قوم کو متحد و بیدار کر کے ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمران و سیاستدان اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں اورملک و ملت کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔

علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسی نظریے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ، جس نظریے کے تحت مدینہ کی اسلامی ریاست قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل بھول چکی ہے کہ پاکستان کس نظریہ کے تحت قائم کیا گیا؟۔ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کو فرقہ واریت اور قومیت کی بنیاد پر لڑایا جا رہا ہے۔

جماعةالدعوة اپنی تحریک کے ذریعے نظریہ پاکستان کا احیاء کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد کے بعد دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا ہے۔ نظریہ پاکستان حقیقت میں نظریہ اسلام ہے۔ کلمہ طیبہ کے نام پر بنائے گئے وطن عزیز کو سیکولر بنانے کی تمامتر سازشیں ناکام ہوں گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر جماعة الدعوة ملک بھر میں تاریخی نظریہ پاکستان مارچ منعقد کرے گی۔

حافظ محمدسعید نے کہا کہ پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کی گئی ہے۔بھارت و امریکہ کے تنخواہ دار کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔یہ ملک لاالہ الااللہ کی بنیاد پر لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ آج اسی نظریاتی ملک میں ہندوؤانہ رسوم ورواج پروان چڑھایا جارہا ہے۔

یہ انتہائی افسوسناک بات اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرکے قحط سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہرممکن مددکررہے ہیں۔جماعة الدعوة کے رضاکار تھرکے دوردراز علاقوں میں متاثرین تک خشک راشن اور طبی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔متاثرین کی مدد کیلئے پوری قوم کواسلامی اخوت وجذبہ کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :