لاڑکانہ واقعے کے بعد جیکب آباد میں حفاظتی انتظامات سخت، پولیس اور رینجرز کا شہر میں گشت، مندورہ کا دورہ کرکے ہندو رہنماؤں سے ملاقات ،اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیتا ہے ایک فرد کی غلطی کی سزا دیگر افراد کو نہیں دی جاسکتی ہندو برادری بغیر خوف کے رہیں ، مذہبی رہنماء

اتوار 16 مارچ 2014 18:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) لاڑکانہ واقعے کے بعد جیکب آباد میں حفاظتی انتظامات سخت پولیس اور رینجر ز کا شہر میں گشت ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی نے ڈی سی کے ہمراہ شہر کے مندروں کا دورہ کرکے ہندو رہنماؤں سے ملاقات کی تحفظ کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبر دآزما ہونے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے پولیس اور رینجرز کو شہر میں ہائی الر ٹ کر دیا گیا ایم این اے میر اعجاز جکھرانی نے ڈی سی شاہ زمان کھوڑو سمیت ضلع انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور مندروں کا دورہ کر کے ہندو پنچائت کے صدر لعل چندسیتلانی ،ڈاکٹر بی ایچ کھرانہ سمیت دیگر سے ملاقاتیں کر کے ہمدردی اور مکمل تعاون اور تحفظ کا یقین دلایا دوسری جانب جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،تحریک اہلسنت کے عبدالخالق قادری ودیگر نے لاڑکانہ واقع کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیتا ہے ایک فرد کی غلطی کی سزا دیگر افراد کو نہیں دی جاسکتی ہندو برادری بغیر خوف کے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :