آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل جانسن پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک،حتمی فیصلہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعد کیا جائیگا،لیفٹ آرم بالر ڈاگ بالنجر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے‘ کوچ

اتوار 16 مارچ 2014 18:19

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل جانسن پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونے والے مچل جانسن کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات بہت کم ہیں، ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا تاہم ان کی جگہ لیفٹ آرم بالر ڈاگ بالنجر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل سے زیادہ کھلاڑی کی صحت اہم ہے اور اگر انہیں آرام کی ضرورت ہوئی تو انہیں آرام کرایا جائے گا۔ ہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے بعد ہی جانسن کو کھلانے یا نا کھلانے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :