آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں( کل)کو دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے،پہلے میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ،دوسرے میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

اتوار 16 مارچ 2014 18:18

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں (کل)پیر کودو وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈجبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔شیڈول کیمطابق دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ( منگل )کو مزید دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے جس میں انگلینڈ اورویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

19 مارچ کو آخری چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔ جن میں آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ‘سری لنکا ،ویسٹ انڈیز‘ انگلینڈ ،بھارت جبکہ پاکستان جنوبی افریقہ سے مقابلے کے لئے میدان میں اترے گی ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلے کا آغاز 21 مارچ سے ہو گا۔