حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تحاریک استحقاق کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس (کل )ہوگا

اتوار 16 مارچ 2014 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) 5 حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تحاریک استحقاق کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس (کل) پیر کو چیئرمین چوہدری اسرالرحمان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں نجف عباس سیال ، سید عمران احمد شاہ ،ایاز سومرو ،شیر اکبر خان اور غوث بخش مہر کے ساتھ محکموں کے ذمہ داران کے رویے کیخلاف جمع کرائی گئی تحاریک استحقاق زیر غور آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :