9 روز گزر گئے لیکن ملائیشیا کے طیارے کا پتہ نہ چل سکا، بھارت نے تلاش روک دی

اتوار 16 مارچ 2014 15:40

9 روز گزر گئے لیکن ملائیشیا کے طیارے کا پتہ نہ چل سکا، بھارت نے تلاش ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ملائشین مسافر بردار طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 روز گزر گئے لیکن اب تک یہ پتہ نہیں چک سلا کہ اسے زمین نگل گئی یا آسان کھا گیا دوسری جانب بھارت نے بحر ہند میں اپنے علاقوں میں فضائی تلاش کا عمل بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھارتی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت کی درخواست پر انہوں نے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے لئے بحر ہند میں اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں۔

نئے علاقے کی معلومات سامنے آنے کے بعد یہ کارروائیاں ایک مرتبہ پھر شروع کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ کوالمپور سے بیجنگ جانے والا ایم ایچ 370 نامی ملائیشین ایئرلائنز کا طیارہ گزشتہ جعے اور ہفتے کی درمیان رات دوران پرواز اچانک لاپتہ ہو گیا تھا اور تب سے اس جہاز کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :