ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

اتوار 16 مارچ 2014 15:36

میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں ڈھاکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلادیشی ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں ،امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ورلڈٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شریک ہیں،گروپ اسٹیج میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جن میں سے 2 ٹیمیں سپر10 میں جگہ بنائیں گی جبکہ 8 ٹیموں کوبراہ راست سپر10 مرحلے میں جگہ مل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :