مذاکرات ناکام بنانے میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، پروفیسر ابراہیم

اتوار 16 مارچ 2014 15:36

مذاکرات ناکام بنانے میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، پروفیسر ابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام بنانے میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کی تجاویز کا انتظار ہے، جبکہ ملاقات کیلئے جگہ کا تعین کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ محسود کے علاقے میں کامیاب مذاکرات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طالبان احرارالہند کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔