اننت ناگ‘پاک بھارت میچ دیکھتے بے ہوش ہونیوالا 13سالہ کشمیری بچہ آخر کار چل بسا،پاکستانی ٹیم کی جیت پر حد سے زیادہ خوشی پر اسکے دماغ کی نس پھٹ گئی تھی‘12روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہا

اتوار 16 مارچ 2014 13:49

اننت ناگ‘پاک بھارت میچ دیکھتے بے ہوش ہونیوالا 13سالہ کشمیری بچہ آخر ..

اسلام آباد’اننت ناگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خوشیاں مناتے ہوئے پٹاخے سرکرتے ہوئے 13سالہ بچہ کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد چل بسا۔زبیر مشتاق نامی یہ کمسن بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشیاں منارہا تھا کہ اس دوران وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا اور کوما میں چلا گیا ۔

اسے فوری طور سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا گیا جہان ڈاکٹروں نے اسے برین ہیمریج سے متاثر قرار دیا جوکہ عموما اس عمر میں بہت کم ہوتا ہے ۔بالآخر 12روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد زہیب زندگی کی جنگ ہار گیا

۔ایڈیشنل پروفیسر نیورولجی سکمز ڈاکٹر رؤف اسنی نے بتایا کہ بہت زیادہ خوشی اور جذبات کے اظہار سے اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بچہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک حد سے زیادہ کی سطح پر پہنچ گیا جو اسکی دماغ کی نس پھٹنے کا سبب بنی ۔

(جاری ہے)

زبیر کے والد مشتاق احمداپنے کمسن بیٹے کی جدائی برداشت نہیں کررپارہے ہیں ۔ڈانگر پورہ اسلام آباد کے مشتاق احمد کچھے نے بتایا کہ زہیب پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بڑا مداح تھا اور اپنی من پسند ٹیم کے میچ کی کوئی بھی بال وہ ٹیلی ویژن پر دیکھے بغیر نہیں رہ پاتاتھا۔انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے حالیہ ہند پاک میچ کے دوران جب شاہد آفریدی نے میچ کی کایا ہی پلٹ دی تو وہ خوشی سے بے حال ہوگیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ پٹانے سر کرنے لگا کہ اس دوران ان کے پڑوسی نے بتایا کہ زہیب بے ہوش ہوگیا ہے ۔

جس کے بعد انہوں نے اسے فورا سرینگر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی دماغ کی نس پھٹنے کی تشخٰیص کی ۔

زہیب کھیلنے کودنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی نمایاں تھا اسکے دوست کہتے ہیں کہ زہیب ہمیشہ اپنی جماعت میں نمایاں مقام پر رہتا تھا ۔جبکہ سافٹ وئیر بنانے اور ان کی سیٹنگ میں اسے کمال حاصل تھا ۔زہیب کے دوست اسکی جدائی پر بہت مغموم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :