ملائیشیا لاپتہ طیارہ ،پائلٹ کے گھر کی تلاشی، انجینئرزسے تفتیش

اتوار 16 مارچ 2014 13:32

ملائیشیا لاپتہ طیارہ ،پائلٹ کے گھر کی تلاشی، انجینئرزسے تفتیش

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ملائیشین ایرلائن کے گمشدہ طیارے کی تحقیقات نیا رخ اختیار کرگئی، پائلٹ کے گھر کی تلاشی اور آخری رابطہ کرنے والے انجینئر سے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے دونوں پائلٹوں کے گھروں کی تلاشی لی ہے تاہم کہا ہے کہ ابھی اس سے کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے ۔

ملائیشیا پولیس کے مطابق انہوں نے کوالالمپور سے بیجنگ کی جانب پرواز بھرنے والے گمشدہ طیارے کے دو پائلٹوں کے گھروں کی تلاشی لی ہے۔ انہوں نے کپتان کی ہوم فلائٹ کا بھی جائزہ لیا ہے، پولیس نے خبر دارکیا ہے کہ اس تلاش سے کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جائے، پولیس کاکہناہے کہ انجینئرز جو ممکنہ طور پر ملائیشین طیارے سے رابطے میں تھے، ان سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :