لاہور،نرسوں کا مسلسل ساتویں روز دھرنا ، حکومت نے مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 16 مارچ 2014 13:29

لاہور،نرسوں کا مسلسل ساتویں روز دھرنا ، حکومت نے مستقل کرنے کا فیصلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے نرسوں کو مرحلہ وار مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے نرسوں نے انپے مطالبے کے حق میں ساتویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے گزشتہ روز نرسوں سے مذاکرات کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کا صرف اور صرف ایک مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے ۔ حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نرسوں کے مطالبات تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ان کو مستقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :