کراچی ‘ الیاس گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری،رینجرز پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

اتوار 16 مارچ 2014 12:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں محاصرے کے دوران مسلح افراد کی رینجرز پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

الیاس گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران مسلح ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،زخمی حملہ آور کا نام راشد ہے،جس کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ فائرنگ کرنے والے کچھ ملزمان فرار بھی ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں موجود جرائم پیشہ اور گینگ وار ملزمان کے خلاف کیا جارہا ہے،علاقے سے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،آپریشن میں 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :