شاندار اداکاری ‘رنبیرکپور عالیہ بھٹ کے گرویدہ ہوگئے، موقع ملا تو شوخ وچنچل اداکارہ کے ساتھ سب سے پہلے کام کروں گا‘رنبیر کپور

اتوار 16 مارچ 2014 12:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)کترینہ نہ دیپکا پڈوکون رنبیر کپور اداکارہ عالیہ بھٹ کے دیوانے بن گئے۔ رنبیرکپور نے کہا ہے کہ موقع ملا تو شوخ وچنچل اداکارہ کے ساتھ سب سے پہلے کام کروں گا- بالی وڈ فلم ہائی وے میں صرف دو ہی چیزیں نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اے آر رحمان کی خوبصورت موسیقی دوسری اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاندار اداکاری ۔ بالی وڈ فلم ہائی وے میں عالیہ بھٹ کی شاندار اداکاری نے جہاں فلمی پنڈتوں نے تعریف کی ہے وہیں ان کے ساتھی اداکار بھی خوب تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔ بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بھی عالیہ بھٹ کے مداحوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ کہتے ہیں شاندار اداکاری نے انہیں عالیہ بھٹ کا گرویدہ بنا دیا ہے۔