بالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“21مارچ کو ریلیز ہو گئی، فلم راگنی ایم ایم ایس کا سیکوئل ہے جس میں سنی لیون مرکزی کردار کر رہی ہیں

اتوار 16 مارچ 2014 12:33

بالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”راگنی ایم ایم ایس 2“21مارچ کو ریلیز ہو گئی، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ممبئی میں بالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”راگنی “ایم ایم ایس ٹو کی تشہیری تقریب ہوئی۔ فلمساز ایکتا کپور کا کہنا ہے ہارر فلم کے دل دہلا دینے والے مناظر شائقین کے رونگٹے کھڑے کر دیں گے۔

(جاری ہے)

نئی فلم 2011ء میں بننے والی فلم راگنی ایم ایم ایس کا سیکوئل ہے جس میں سنی لیون مرکزی کردار کر رہی ہیں۔

ممبئی میں فلم کی تشہیری تقریب کے دوران فلمساز ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ راگنی ایم ایم ایس ٹو سنسنی خیز اور دہشت سے بھْر پور ہے۔ ہدایتکار Bhushan Patel کی یہ فلم21 مارچ کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :