کسی سیاسی پارٹی کی حمایت یا تشہیر کرنے کے حق میں نہیں‘عامر خان

اتوار 16 مارچ 2014 12:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)عامر خان نے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت یا تشہیر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ’میں کسی پارٹی کی تبلیغ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

لوگوں کو اپنا فیصلہ خود کرنا چاہیے کہ وہ کسے ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ اس بار بھارت میں نوجوان ووٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور میں ان سے ضرور اپیل کروں گا کہ وہ اپنا ووٹ ضرور دیں۔عامر خان اس وقت اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ میں مصروف ہیں۔