بالی وڈ کی سب سے کم عمر ہیروئن عالیہ بھٹ 21سال کی ہو گئی، دو سال کے مختصر ترین کیرئیر میں عالیہ بھٹ نے کروڑوں مداح بنا لیے

اتوار 16 مارچ 2014 12:32

بالی وڈ کی سب سے کم عمر ہیروئن عالیہ بھٹ 21سال کی ہو گئی، دو سال کے مختصر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بالی وڈ کی سب سے کم عمر ہیروئن عالیہ بھٹ 21سال کی ہو گئی۔ دو سال کے مختصر ترین کیرئیر میں عالیہ بھٹ نے کروڑوں مداح بنا لیے ہیں۔ سرو قد، جھیل سی آنکھیں اور چمکتا چہرہ عالیہ بھٹ بالی وڈ میں آئی اور چھا گئی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار مہیش بھٹ کی اس ننھی گڑیا نے چائلڈ سٹار کے طور پر فلمSangharsh میں کام کیا۔

کرن جوہر کی سٹوڈنٹ آف دی ائیر میں کالج کی طلبہ بنی عالیہ فلم بینوں کو خوب بھائی۔ ہائی وے کی گڈی پٹاخہ بن کر اس نوجوان حسینہ نے شہر شہر کا سفر کیا۔ عالیہ اب نئی فلم ٹو سٹیٹس میں تامل لڑکی کے روپ میں شائقین کے دلوں کا چین چرائیں گی۔

متعلقہ عنوان :