ویت نام نے ملائیشین طیارے کی ایمرجنسی کے بجائے معمول کی تلاش قرار دیدیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 23:11

ویت نام نے ملائیشین طیارے کی ایمرجنسی کے بجائے معمول کی تلاش قرار دیدیا

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء)ویت نام نے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی کھوج کو ”ایمرجنسی“ سے کم کرکے معمول کی تلاش قرار دے دیا۔ لاپتا ملائیشین ایئرلائن کی تلاش کو اب ”ایمرجنسی“ سے معمول کی تلاش قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویت نام کے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تلاش کا کام ”ایمرجنسی“ کے تحت نہیں بلکہ معمول کے مطابق کیا جارہا ہے۔ ویت نام نیشنل کمیٹی فار سرچ کے مطابق طیارے کے سلسلے میں اب پریس کانفرنس اسی صورت میں کی جائے گی جب کہ بڑی پیش رفت ہوگی۔ ادارے کا مزید کہنا تھا کہ سرچ اینڈ کمانڈ سینٹر بند نہیں کیا جارہا تاہم مستقبل میں اس کی جگہ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔