عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم نو کے دوسرے مرحلے کے تحت یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کا سلسلہ جاری ،عوامی نیشنل پارٹی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے جہاں ایک یونین کونسل سے لیکر مرکز تک ہر عہدیدار کو کارکنان منتخب کرتے ہیں،الطاف خان ایڈووکیٹ

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کی تنظیم نو کے دوسرے مرحلے کے تحت یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کا سلسلہ جاری ہے ضلع کورنگی کے الفلاح وارڈ کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی ہے فاروق بنگش صدر اور عبدالرحمٰن زادہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ضلع شرقی کے گلشن معمار وارڈ کی تنظیم نو کردی گئی سید عبدالرحمٰن صدر اور محمد موسیٰ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے لیاری محمد کالونی کی ممبر شپ مکمل کرتے ہوئے قمر زمان صدر اور حکیم مروت صدر منتخب ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین الطاف خان ایڈووکیٹ ،ضلع شرقی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سائیں علاؤ الدین آغا اور ضلع جنوبی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اسحٰق خان سواتی نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

الطاف خان ایڈووکیٹ نے مذید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے جہاں ایک یونین کونسل سے لیکر مرکز تک ہر عہدیدار کو کارکنان منتخب کرتے ہیں گزشتہ عام انتخابات میں شکست کے بعد سخت ترین حالات اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور پارٹی دفاتر پر مسلسل حملوں کے باوجود پارٹی کی تنظیم نو بھر پور انداز میں جاری ہے جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ہم ہر حال میں جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ مقررہ وقت پر تنظیم نو کے تیسرے مرحلے میں سندھ بھر میں اضلاح کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی ۔