پاکستان بیت المال کی جانب سے قحط زدگان کیلئے امداد کا اعلان،حکومت پاکستان اور بیت المال دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین تھر کے ساتھ ہیں،بیرسٹر عابد وحید شیخ

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف صاحب کی خصوصی ہدایت پر تھر کے قحط زدگان کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرکے متاثرین تھر کو حکومت کا مثبت عملی پیغام دیا ہے، حکومت پاکستان اور بیت المال دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین تھر کے ساتھ ہیں۔ پاکستان بیت المال کی جانب سے قحط زدگان کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔

تھر کی پانچوں تحصیلوں میں مٹھی، چاچرو، ننگرپارکر، اسلام کوٹ اور ڈیپلو میں خصوصی کیمپ لگائے گئے جس میں متاثرین کو طبی، مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ متاثرین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، پانی، بچوں کے لیے دودھ، بسکٹ ودیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ پاکستان بیت المال پاکستان میں بسنے والے غریب انسانوں کی بلارنگ ونسل، قوم ومذہب کے خدمت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیت المال کا یتیم بچوں کے لیے سوئیٹ ہوم کے نام سے ایک بہترین منصوبہ عملی طور پر پاکستان بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ سوئٹ ہوم کے اس منصوبے کے تحت یتیم بچوں کو اعلیٰ تعلیم، قیام وطعام وتکنیکی وعلم اور فنون لطیفہ کے زیور سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان بیت المال پاکستان بھر میں غریب، نادار لوگوں کو زکوٰة کی صورت میں مالی، معاونت کرکے پاکستان میں خوشحال زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :