ڈی جی ایل ڈی اے نے 13کروڑ 50لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کاکیس نیب کو بھجوا دیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ نے 13کروڑ 50لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کاکیس نیب کو بھجوا دیا ، کرپشن میں نیب سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ملوث ہیں جنکے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے 11افسران وملازمین نے جوہر ٹاؤن میں پلاٹوں کی غیر قانوی ایڈ جسٹمنٹ کر کے خزانے کو 13کروڑ 50لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ۔

اطلاعات پر ملازمین کے خلاف انکوائری کرائی گئی اور ثابت ہونے پر انہیں ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایل نے مزید کارروائی اور رقم کی وصولی کے لئے کیس نیب کو بھجوا دیا ہے ۔ ان افسران میں نیب سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایل ڈی اے میں ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹI کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :