عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،ہوم سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا قیام ،سکیورٹی بارے سفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کریگی
ہفتہ 15 مارچ 2014 21:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ہدایت کی ہے کہ عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالتوں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ہوم سیکرٹری اعظم سلطان ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ ، ایڈیشنل آئی جی محمد عملیش ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کو عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔چیف جسٹس نے حکام کو ہدایت کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس میں بارز کو بھی اعتماد میں لیا جائے اس موقع پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سفارشات مرتب کر کے اسکی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.