طالبان نے دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے مگر مذمت نہیں کی‘ وفاقی وزیر دفاع ،طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو حکومت کو دوسرے آپشن پر غور کرنا پڑیگا‘خواجہ آصف

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ طالبان نے دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے مگر مذمت نہیں کی،اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ حکومت کو دوسری آپشن پر غور کرنا پڑیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بے شک طالبان نے ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے مگر طالبان نے ان دھماکوں کی مذمت نہیں کی۔ پرویز مشرف کی گرفتاری بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیلئے اور ایک عام شہری کے لئے قانون علیحدہ علیحدہ نہیں ہے ہماری حکومت یہ ثابت کرے گی کے قانون سب کیلئے برابر ہے۔