پنجاب یوتھ فیسٹیول، فاسٹ یونیورسٹی نے ”ایکسٹریم کوڈنگ “ مقابلہ جیت لیا ،فائنل راؤنڈ میں 120طلبہ نے حصہ لیاجنہوں نے اپنی تجاویز پیش کیں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رنر اپ رہی،پنجاب یوتھ فیسٹیول نے ملک کو دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی میں بھی نیا ٹیلنٹ دیا ‘ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) فاسٹ یونیورسٹی نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ہونے والا ” ایکسٹریم کوڈنگ“مقابلہ جیت لیا۔پنجاب یوتھ فیسٹول 2014 ء کے سلسلہ میں ہونے والے اس مقابلہ میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے900 سے زائدنوجوانوں نے حصہ لیا اور اس حوالے سے اپنے بنائے ہوئے سافٹ ویئر زپر مختلف درپیش مسائل کا حل پیش کیا۔

پنجاب سٹیڈیم کے سپورٹس جمنیزیم میں ہونے والے اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور تھے ۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد اور عون زیدی نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔ " ایکسٹریم کوڈنگ" کے فائنل راؤنڈ میں 120 طلبہ نے حصہ لیا جنہیں 40 ٹیموں میں تقسیم کیا گیاتھا۔مقابلے میں شریک طلبہ نے سی پلس پلس ،اوریکل،جاوا سمیت دیگر سافٹ ویئر زکے ذریعے ای مارکیٹنگ کو درپیش مسائل کے حل پر سافٹ ویئر ڈیویلپنگ کی اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔

(جاری ہے)

حتمی راونڈ کے اختتام پر فاسٹ یونیورسٹی پہلی جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رنر اپ رہی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول نے پاکستان کودیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے میدان میں بھی گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ دیا جو قابل تحسین امر ہے۔انھوں نے کہا کہ ایکسپو سنٹر میں ہونے والے آئی ٹی مقابلوں میں شریک نوجوانوں نے اپنی اچھوتی تخلیقات کی بدولت پاکستان کا نا م دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :