ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا ،فیلڈنگ میں غلطیاں کم کیں تو اچھا نتیجہ آئیگا‘ شاہد آفریدی،ہمیں جیت کیلئے منصوبہ بندی کے مطابق کھیلنا ہوگا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت ہی مختصر فارمیٹ ہے ‘ آل راؤنڈر کی گفتگو

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:40

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا ،فیلڈنگ میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا اگر ہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کم کیں تو اچھا نتیجہ آئے گا۔کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایشیا ء کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر اعلان پلاٹ کی دستاویزات فراہم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم غلطیاں دہراتے رہے تو کبھی ٹیم جیتے گی اور کبھی ہار کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ایک متوازن ٹیم بنائی گئی ہے اور میدان میں جتنی غلطیاں کم کریں گے اتنا ہی نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جیت کے لئے منصوبہ بندی کے مطابق کھیلنا ہوگا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت ہی مختصر فارمیٹ ہے اس میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ نہیں کہا جا سکتا، بھارتی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن اس پر برا وقت آیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا بنگلا دیش میں ایشیا ء کپ کھیل کر وہاں کی صورت حال اور پچز سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ انعام کے طورپر دینے پر وہ ملک ریاض اور بحریہ ٹان کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا ء کپ میں بھارت کے خلاف شاندارکارکردگی سے قومی ٹیم کو جتوانے پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔