عوام صوبے کی خوبصورتی اور سرسبز پختونخوا کیلئے ہمارا ساتھ دیں،عنایت اللہ خان،ایک فرد ایک پودا بھی لگائے تو صوبے میں سرسبز انقلاب آئیگا ،خیبرپختونخوا میں 80 لاکھ نئے پودے لگائیں گے، وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) خیبر پختونخواکے وزیربلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ گرین کے پی کے ہمارا عز م ہے اور عوام صوبے کی خوبصورتی اور سرسبز پختونخوا کیلئے ہمارا ساتھ دیں ایک فرد ایک پودا بھی لگائیں تو صوبے میں سرسبز انقلاب آئے گا پورے صوبے میں چیف میونسپل آفیسر ز کو اہداف دیے گئے ہیں80 لاکھ نئے پودے لگائیں گے پشاور کو پھولوں کاشہر بنانے کا عز م کر رکھا ہے باغات کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں وہ شالیمار گارڈن شاہی باغ میں زیتون کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطا ب کررہے تھے اس موقع پر ایڈمینسٹریٹر پشاور رشید خان ، چیف میونسپل آفیسر جاوید امجد ،میڈیا کوارڈینٹر محمد اقبال ،عبدالقادر صراف ،پی ٹی آئی کے گل بادشاہ اوردیگر قائدین بھی موجود تھے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے صوبے کو کلین انیڈ گرین بنا کر اپناوعدہ پورا کریں گے ہم نے شجر کاری مہم کا آغاز زیتون کے پودے کو لگا کر کیا ہے زیتون امن اور برکت کا درخت ہے اور قرآن مجیدمیں باربار اس کاذکر آیا ہے انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا آغاز پورے صوبے کیلئے کیا گیا ہے لیکن ہم پشاور کوفوکس کررہے ہیں اور پشاور میں باغات کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے ایک بار پھرپشاور کو پھولوں کاشہر بنائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر نے شالیمار گارڈن کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :