پشاور، سربند میں ہونیوالے خودکش حملہ کا ایک اورزخمی دم توڑگیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پشاورکے نواحی علاقہ سربند میں ہونیوالے خودکش حملے کا ایک اورزخمی دم توڑگیا،دھماکہ میں زخمی ہونے والے 45افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جن میں15زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 30تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے پشاور کے مضافاتی علاقہ سربند بٹہ تھل میں جمعہ کے روز پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے خودکش بم دھماکہ میں 11افراد جاں بحق جبکہ 45سے زائد زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں 6افراد کی حالت نازک بتائی جارہی تھی جن میں ہفتہ کے روز حسن باز ولد احمد جان تیرا گھنٹوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا جس کے ساتھ سربند خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد12ہوگئی ہیں ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں 15افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 30زخمی تاحال لیڈی ریڈنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے جن میں 5افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :