والد مردوں سے میری دوستیوں کو اہمیت نہیں دیتے، سونم کپور

ہفتہ 15 مارچ 2014 17:56

والد مردوں سے میری دوستیوں کو اہمیت نہیں دیتے، سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی اداکارہ بیٹی سونم کپور کہتے ہیں کہ ان کے والد ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں وہ مردوں کے ساتھ دوستی کو اہمیت نہیں دیتے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ ان کے والد صرف یہ چاہتے ہیں کہ میں خوش رہوں اور جو بھی کروں اس سے پوری طرح لطف اٹھاؤں ، بالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے منسلک ہونے کی وجہ سے وہ جانتے ہیں میرے لئے اپنا کیرئیر کتنا اہم ہے، اس لئے وہ مجھے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ میں بہترین اداکارہ کی حیثیت سے بالی ووڈ میں نام کماؤں اور میرے کریڈٹ میں بہترین فلمیں ہوں۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ عام زندگی میں بھی تنگ کپڑے زیت تن نہیں کرتیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح کے ملبوسات ان پر نہیں جچتے، اس لئے ماضی میں انہوں نے فلموں میں بھی مختصر کپڑے نہ پہننے کا اعلان کیا تھا لیکن ’’بےوقوفیاں‘‘ کے کچھ مناظر کی عکسبندی کے لئے ہدایت کار سے مشاورت کے بعد ہی انہوں نے کپڑوں کا انتخاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع سے ہی دولت کی ریل پیل دیکھی ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ وہ اس کو اہمیت نہیں دیتیں۔ عام زندگی میں اگر ان کا دوست باصلاحیت ہو تو وہ رنگ، نسل، مذہب اور مالی استحکام نہیں دیکھیں گی۔