پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں، وزیرخزانہ

ہفتہ 15 مارچ 2014 17:56

پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں رواں ماہ کے آخر تک ملکی زر مبادلہ کے زخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایکنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر 2 قسطوں میں پاکستان کو ملے ہیں، دوست ملکوں کا نواز شریف پر اعتماد بڑھا تو انہوں نے غیر مشروط طور پر فنڈز فراہم کئے، دوستوں کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی اور موٹروے منصوبوں کے لئے 8 ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو مالیاتی ادارے تسلیم کررہے ہیں 31 مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جب کہ حکومت آئی ایم ایف سے لئے جانے والے قرضے کے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ادا کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :