کراچی، شاہدآفریدی کو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب

ہفتہ 15 مارچ 2014 17:01

کراچی، شاہدآفریدی کو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) ایشیاکپ میں شاہدآفریدی نے بھارتی ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی،بوم بوم نے ایسی دھوم مچائی کہ سب دیکھتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

اس طلسماتی بیٹنگ سے آفریدی نے جہاں کروڑوں پرستاروں کے دل جیت لیے،وہیں ملک ریاض نے انہیں بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ دینے کااعلان کردیا،کراچی میں ہونیوالی تقریب میں شاہدآفریدی کوپلاٹ کے دستاویزات دیئے گئے۔

شاہدآفریدی نے کہاکہ وہ ورلڈٹی ٹوینٹی میں ٹیم کیلئے کچھ کردکھاناچاہتے ہیں۔شاہدآفریدی نے کہاکہ انہیں گرین شرٹس پرمکمل بھروسہ ہے لیکن ٹیم کوخوب محنت کرناہوگی۔بحریہ ٹاؤن سندھ کے ایگزیکٹوڈائریکٹرزین ملک نے کہاکہ شاہدآفریدی نے مثالی کارکردگی دکھاکرسب کے دل جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :