پنجاب میں ملازمین احتجاج پرمجبوراورجنگلہ بس سروس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، پرویزالہٰی
ہفتہ 15 مارچ 2014 17:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سرکاری ملازمین احتجاج پرمجبور ہیں جب کہ جنگلہ بس سروس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔لاہور میں اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا کہ آج نرسیں سڑکوں پر ہیں کل کلرک بھی ہوں گے پنجاب حکومت کو چاہئے کہ جنگلا بس بنانے کی بجائے مسائل حل کئےجائیں، جنگلہ بس سروس پر ماہانہ ایک ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے اور مال بنانے کے لئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ہماری پارٹی چھوڑ کر گیا قدرت نے اس کا برا حال کردیا۔چوہدری پرویز
الہیٰ نے کہا کہ موجود حکومت کا ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جس طرح ہمارے دور میں شروع کئے گئے، ہم نے ہر شعبے پر توجہ دی اور خاص طور پر اقلیتی برادری کےلئے بھارتی شہر امرتسر سے بس سروس شروع کی گئی اور ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دے کر شاندار سڑکیں بنائیں جب کہ ہندو برادری کی عبادت گاہوں کے لئے بھی کام کئے۔(جاری ہے)
اگر حکومت کو اقلیتی برادری سے محبت ہوتی تو آج جو تھر میں ہورہا ہے وہ نہ ہوتا اگر تھرپارکر سے منتخب نمائندوں کے ساتھ رابطہ ہوتا تو تھر کے لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکمران وہاں صرف ووٹ لینے گئے اور بعد میں اپنے ووٹروں کو بھول گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.