پیرس نائس سائیکل ریس کا اختتام کل اتوار کو ہو گا

ہفتہ 15 مارچ 2014 16:39

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)پیرس نائس سائیکل ریس کا اختتام (آج) اتوار کو ہو گا-ریس کا پانچواں مرحلہ کولمبیا کے کارلوس بیٹانسر نے جیت لیا۔ برطانیہ کے گیرنٹ تھوماس مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔پیرس نائس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اے جی ٹوآر ٹیم کے کولمبیین رائیڈر کارلوس بیٹانسر نے جیت لیا۔برطانیہ کے گیرنٹ تھوماس تین سیکنڈ کے فرق سے مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

ریس کا پانچواں مرحلہ ایک سوترپن کلو میٹر پر مبنی تھا۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے کارلوس بیٹانسر نے فاصلہ تین گھنٹے اڑتیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں طے کیا اور اس مرحلے کے فاتح قرار پائے۔ٹریک ٹیم کے رائیڈر لکسمبرگ کے بوب جنگلز دوسرے اور استانا ٹیم کے رائیڈر ڈنمارک کے جیکب فگل سانگ تیسرے نمبر پر رہے۔ فرانس کے بریان کوکرڈ نے چوتھی اور بیلجیئم کے ٹوم بونن نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔برطانیہ کے گیرنٹ تھوماس جرمنی کے جان ڈیگن کولب پر صرف تین سیکنڈ کی سبقت کے ساتھ مجموعی برتری قائم رکھے ہوئے ہیں۔ گیرنٹ تھوماس کا ٹائم اکیس گھنٹے، باون منٹ اور بیالیس سیکنڈ ہے۔ نیدر لینڈ کے ٹوم جیٹلے مجموعی برتری میں تیسرے اور کارلوس بیٹانسر چوتھے نمبر پر ہیں۔