برازیل‘ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 27مارچ سے شروع ہوگا

ہفتہ 15 مارچ 2014 16:39

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) برازیل میں27 مارچ سے 6 اپریل تک ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان پہلی بار شرکت کررہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 20 ممالک سے 200 بچے شرکت کریں گے جنہیں 16 لڑکوں اور8 لڑکیوں کی ٹیمیں بناکر شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کی سڑکوں پر گھومنے والے بچے اب فٹبال کھیلیں گے،، ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں پاکستان شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر گھومنا، کچرا چننا اور گداگری کی زندگی سے خاتمہ ہوگیا پاکستان کے اسٹریٹ چلڈرن اب فٹبال کھیلیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت بے سہارہ بچوں کیلئے کام کرنے والی این جی او آزاد فاو?نڈیشن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ان بچوں کا انتخاب کیا گیا جو بے سہارا تھے لیکن فاو?نڈیشن نے انہیں سہارا دیا۔ بچے ستائیس مارچ کو کراچی سے برازیل کیلئے روانہ ہوں گے، اس وقت ان بچوں کو ماہر کوچ کی زیرنگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :