اسٹیٹ بینک کا 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود10فیصد پر برقرار

ہفتہ 15 مارچ 2014 15:47

اسٹیٹ بینک کا 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود10فیصد پر برقرار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)پاکستان اسٹیٹ بینک نے 2 مہینے کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کر دہ پالیسی میں شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے، ماہرین نے توقع کا اظہار کیا تھا کہ مستحکم ہوتا روپیہ اور مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑنے سے شرح سود کم کیا جا سکتا ہے تاہم توقع کے بر عکس پالیسی میں شرح سود کو 10 فیصد پرہی برقرار رکھا گیا ہے۔