ملک بھر میں 60 لاکھ غیر رجسٹرڈ موبائل فون سمز بلاک کردی گئیں

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:32

ملک بھر میں 60 لاکھ غیر رجسٹرڈ موبائل فون سمز بلاک کردی گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر ملک بھر میں 60 لاکھ سے زائد غیر رجسٹر موبائل فون سمز کو بلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد موبائل فون سمز بلاک کردی گئی ہیں، بند کی جانے والی تمام موبائل فون سمز نادرا کے وضع کردہ نظام سے پہلے جاری کی گئیں تھیں جب کہ پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی سمز بلاک کرنے کے عمل مزید تیز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں تمام موبائل آپریٹرز کی جانب سے جاری کردہ 13 کروڑ سے زائد سمز استعمال کی جارہی ہیں تاہم غیر رجسٹرڈ سمز کے استعمال سے ملک میں جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :