گروپ بندیاں ختم ہو جائیں تو پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج کی جانب چلی جائے گی ‘ حیدر سلطان

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ گروپ بندیاں ختم ہو جائیں تو پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج کی جانب چلی جائے گی ، اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں چند گنتی کے ہدایتکار ہیں جو فلم انڈسٹری کو بچانے کے لئے فلمیں بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں تمام لوگ اپنے اختلافات کو ختم کر دیں تو بہت جلد فلم انڈسٹری میں بہتری آجائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں حیدر سلطان نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ میرے والد سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد پنجاب فلموں کا دور ختم ہو گیا ہے مگر میری دلی خواہش ہے کہ کوئی بھی باصلاحیت اداکار اس کمی کو ختم کرے ۔

متعلقہ عنوان :