اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاوٴ کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:11

اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاوٴ کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کینسر سے بچاوٴ کیلئے ایک اور سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق وہ سرجری کرائیں گی وہ ایسا احتیاطی طور پر کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انھیں اچھے ڈاکٹرز ملے۔ جولی کے شوہر بریڈ پٹ نے بھی ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے درست قرار دیا۔ انجلینا جولی گزشتہ سال بھی کینسر سے بچاوٴ کے لیے چھاتی کی سرجری کروا چکی ہیں۔