ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ واک آف فیم میں شامل

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)کیٹ ونسلیٹ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی وڈ اسٹارز کی بینڈ ویگن جوائن کرنے والی ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ’واک آف فیم‘ کا حصہ بن چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 38سالہ ایکٹریس ہالی وڈ کی دو ہزار پانچ سو بیسویں اسٹارہوں گی جن کے نام کا ستارہ لاس اینجلس میں واقع ہالی وڈ بلیورڈ پر جگمگائے گا۔

(جاری ہے)

کیٹ ونسلیٹ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’ ٹائٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اور فلم میں کواسٹارکیتھی بیٹس آئندہ ہفتے کیٹ کو ان کے نام کا ستارہ پیش کریں گے۔’واک آف فیم‘ تقریبات کی پروڈیوسر اینا مارٹنز کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی مشہورومعروف بلیورڈ پر کیٹ ونسلیٹ کا اضافہ بہت خوشگوار ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔ وہ اپنے کام کی بنیاد پر اس کی حقدار تھیں۔ دنیا بھر میں پھیلے کیٹ کے پرستار بھی یقیناً خوش ہوں گے‘۔حال ہی میں ’واک آف فیم‘ کا حصہ بننے والوں میں ’نان اسٹاپ‘ اسٹار جولیانی مور اور گلی کی جین لنچ شامل ہیں۔