پشاور؛ کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے شنواری قبیلے کے 9 افراد کو اغوا کر لیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 12:13

پشاور؛ کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے شنواری قبیلے کے 9 افراد کو اغوا کر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل سے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے ارکان شنواری قبیلے کے 9 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لئے گئے۔

(جاری ہے)

پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے 60 سے 70 مسلح ملزمان علاقہ غیر سے آئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شنواری قبیلے کے 9 افراد کو تاوان کی غرض سے اغوا کر کے واپس علاقہ غیر کی جانب لے گئے۔واقعے کے بعد شنواری قبیلے کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ان افراد کو فورا بازیاب کرائے۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے اغوا واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :