مظفرگڑھ، خود سوزی کرنے والی بچی کو واپس تو نہیں لاسکتا لیکن اہلخانہ کو انصاف ضرور دلاؤں گا، شہباز شریف
ہفتہ 15 مارچ 2014 11:35
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) وزیراعلی شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں کالج کی طالبہ آمنہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے کو انصاف کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے والدین سے دادرسی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریب بچی کے ساتھ زیادتی انصاف کے نام پر دھبہ ہے، بچی کو تو واپس نہیں لا سکتا لیکن یقین دلاتا ہوں کہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کے لئے 5 لاکھ روپے امداد اور مکان دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی پنجاب کا پولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی اور پولیس مکمل طور پر بے بس رہی، وزیراعلی نے ڈی ایس پی چوہدری اصغر، تفتیشی افسر رانا ذوالفقار کو فورا گرفتار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ عثمان اکرم گوندل کو معطل جب کہ آر پی او عبدالقادر قیوم کو واپس او ایس ڈی بنا دیا۔
قبل ازیں آمنہ کے والد غلام فرید اور والدہ نظام مائی نے وزیراعلی کو زیادتی کے واقعے کی مکمل تحقیقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تفتیشی افسر رانا ذوالفقار نے ان کی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزمان سے 70 ہزار روپے رشوت لے کر مقدمہ ختم کرادیا جب کہ ڈی ایس پی آفس کے متعدد چکر لگانے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ نادر اور اس کے 4 ساتھیوں نے 18 سالہ آمنہ کو 5 جنوری کو کالج جاتے ہوئے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ کے والدین نے تھانے میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور تفتیشی افسر نے باز پرس کرکے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا جس پر زیادتی کی شکار طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر آج تھانے کے باہر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگالی، جھلسی ہوئی لڑکی کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.