تحریک طالبان کاکوئٹہ ،پشاور حملوں سے اعلانِ لاتعلقی و اظہار مذمت

جمعہ 14 مارچ 2014 23:00

تحریک طالبان کاکوئٹہ ،پشاور حملوں سے اعلانِ لاتعلقی و اظہار مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) تحریک طالبان نے کوئٹہ اور پشاور حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدکا کہنا تھا کہ پشاوراورکوئٹہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان کی جانب سے مکمل جنگ بندی ہے، حملے ہم نے نہیں کیے، ہم ملا فضل اللہ کے حکم کے پابند ہیں۔