حکو مت شا ید جا نے کی تیاری کر رہی ہے ،طالبان سے مذاکرات کا نہ پہلے نتیجہ نکلا اور نہ آئندہ نکلے گا ‘ شجاعت حسین،نرسز پر تشدد کس کے حکم پر ہوا اسکے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے ،حکومت کو آٹھ ماہ ہوئے ہیں نو ماہ میں ایک ماہ باقی ہے، سربراہ مسلم لیگ (ق)

جمعہ 14 مارچ 2014 22:42

حکو مت شا ید جا نے کی تیاری کر رہی ہے ،طالبان سے مذاکرات کا نہ پہلے نتیجہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدیر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکو مت شا ید جا نے کی تیاری کر رہی ہے ،کو ئٹہ اور پشا ور میں دہشتگر دی کے واقعات افسو سناک ہیں طالبان سے مذاکرات کا نہ پہلے نتیجہ نکلا اور نہ آئندہ نکلے گا ،نر سز کا شعبہ نو بل ہے یہ انسا ن کی خد مت کر تی ہیں ان پر تشدد کس کے حکم پر ہوا ہے اس کے خلاف مقد مہ در ج ہو نا چا ہیے،عمر ان خا ن اور نواز شر یف کی ملا قا ت جس ایشو پر ہو ئی ہے اچھی با ت ہے اور ابھی انہیں میر ے مشورے کی ضرورت نہیں جب ما نگیں گے دے دو ں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹاؤن میں ایک شو رو م کے افتتا ح کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ طالبا ن سے مذکرات کبھی بیک ڈور کبھی فرنٹ ڈور سے ہو تے ہیں پتہ نہیں حکو مت کیا چا ہتی ہے لیکن مذاکرات جیسے بھی ہوں انکا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی اس نے کیا کرنا ہے اور شاید ایسا لگتا ہے کہ حکومت جانے کی تیاری کر رہی ہے ۔

حکومت کو ابھی آٹھ ماہ ہوئے ہیں اور نو ماہ کے لئے ایک ماہ اور انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے مشر ف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر بغاوت کا لزام منا سب نہیں اس طر ح تو پھر وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیراعلیٰ سند ھ نے بھی غداری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ بلد یا تی الیکشن کرائے جا ئیں لیکن اس پر عمل نہیں کرایا یہ کیا ہے ؟۔

تھر پا ر کر کا واقعہ سند ھ حکو مت کی نا کا می ہے ۔یہ کو ئی ز لز لہ نہیں تھا جو نا گہا نی آ فت ہو بلکہ ایک سال سے وہاں حالات اسی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اوپر کر کے کچھ لو گو ں نے د اتی مفادات حا صل کیے اب قر ضہ لے کر ڈالر کی قیمت نیچے آ ئی ہے وقت بتا ئے گا اس کے نتا ئج کیا نکلیں گے ۔ایک سوال پر کہ آصف زرداری کی حکو مت میں سعودی عر ب نے تیل نہیں دیا اب نواز شر یف کی حکو مت میں دے رہے ہیں اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کیو نکہ وہ خود شر یف ہیں۔