بولی وڈ سٹار سیف علی خان نے دو سال پہلے ایک لگثری ہوٹل میں جنوبی افریقی بزنس مین اقبال شرما کی ناک توڑنے کا الزام مسترد کر دیا

جمعہ 14 مارچ 2014 21:55

بولی وڈ سٹار سیف علی خان نے دو سال پہلے ایک لگثری ہوٹل میں جنوبی افریقی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) بولی وڈ سٹار سیف علی خان نے دو سال پہلے ایک لگثری ہوٹل میں جنوبی افریقی بزنس مین اقبال شرما کی ناک توڑنے کا الزام مسترد کر دیا۔یہ مبینہ واقعہ فروری، 2012 ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل میں پیش آیا تھا۔شرما کا الزام ہے کہ سیف نے انہیں جاپانی ریستوران وسابی میں دھکا اور منہ پر مکا مارا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، سیف آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل استغاثہ نے بتایا کہ آج عدالت نے سیف اور ان کے دو دوستوں شکیل لداخ اور بلال امروہی پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 325 اور 34 کے تحت باقاعدہ الزام عائد کیے۔عدالت میں الزامات لگائے جانے کے بعد تینوں ملزموں نے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔شرما کے مطابق انہوں نے ریستوراں سٹاف کو صرف اتنا کہا تھا کہ وہ سیف کی میز پر ہونے والے شور شرابے کو ختم کرائیں۔

(جاری ہے)

\' اس کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا اور نوبت مکا مارنے تک آگئی \'۔تاہم، سیف کا کہنا ہے کہ تنازعہ کھڑا کرنے والے شرما تھے۔واقعہ کے بعد اداکار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔بولی وڈ کے بڑے اداکاروں میں شمار ہونے والے سیف کا تعلق نواب پٹودی خاندان سے ہے۔ان کے والد منصور علی خان مشہور کرکٹر تھے اور انہیں \'ٹائیگر پٹودی\' کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔